ٹیچرس ایم ایل سی نشست کیلئے کانگریس کے تائیدی امیدوار ہرش وردھن ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

   

حیدرآباد،/22 فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل ٹیچرس ایم ایل سی نشست کیلئے کانگریس کی تائید سے ہرش وردھن ریڈی نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ جی ایچ ایم سی کے ہیڈ کوارٹر میں ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین وی ہنمنت راؤ، انجن کمار یادو، پشپا لتا، راملو نائیک، شیوا سینا ریڈی، بی وینکٹ اور دوسرے موجود تھے۔ وی ہنمنت راؤ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیچرس سے اپیل کی کہ کانگریس کے تائیدی امیدوار ہرش وردھن ریڈی کو کامیاب بنائیں تاکہ تلنگانہ میں ٹیچرس کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے تنخواہوں اور دیگر امور میں ٹیچرس سے ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہرش وردھن ریڈی کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ دس ماہ بعد تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرش وردھن ریڈی ٹیچرس کے مسائل کی یکسوئی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ اسی دوران کانگریس قائدین نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداروں کو شہر میں آوارہ کتوںکی کثرت پر نمائندگی کی۔ حیدرآباد کانگریس کے قائدین راج شیکھر ریڈی کی قیادت میں یہ نمائندگی کی گئی۔ر