حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع کریم نگر کے کتہ پلی منڈل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی یہ تصویر ہے ۔ جس کو دیکھ کر قارئین کو حیرت ہوگی کہ کلاس میں طلبہ نہیں ہیں ۔ ٹیچرس خالی کلاس روم میں بیٹھ کر بغیر کسی تعلیم کے واپس ہورہے ہیں ۔ یہاں تک تو آپ صحیح سونچ رہے ہیں مگر تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ ہوجانے کے بعد حکومت نے تین دن قبل سے ہی 8 تا 16 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں کو سنکرانتی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔ کورونا کیسیس میں کمی نہ ہونے پر سنکرانتی تعطیلات میں 30 جنوری تک توسیع کردی ۔ طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے کا مختلف گوشوں سے دباؤ پڑنے کے بعد آٹھویں جماعت تا ڈگری کالجس تک کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسیس کا آغاز کردیا گیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کرتے ہوئے 50 فیصد ٹیچرس کو روٹیشن کے اساس پر اسکولس میں حاضر رہنے کی ہدایت دی جس پر ٹیچرس اسکولس پہونچکر خالی کلاسیس میں بیٹھ رہے ہیں اور پینڈنگ کاموں کو پورا کررہے ہیں ۔۔ ن