ٹیچرس کیلئے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن میں کرئیر کا موقع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 12جون ( سیاست نیوز) عظیم پریم جی فاؤنڈیشن جو کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو کہ حکومت کے اشتراک کے ساتھ گذشتہ دو دہوں سے اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے ، اس نے اب تلنگانہ اور کرناٹک میں بنیادی طور پر اسکولی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور آنگن واڑی کے ذریعہ مقاصد کے حصول کے لئے اہل اور قابل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ مخلوعہ جائیدادیں چونکہ تلنگانہ اور کرناٹک کے شمال مشرقی علاقوں کے آنگن واڑی کیلئے دستیاب ہیں۔ لہذا خواہشمند حضرات کو تلگو اور کنڑا زبان سے واقف ہونا ضروری ہے ۔ تلنگانہ میں ملازمت انجام دینے والے حضرات کی خدمات سنگاریڈی میں ہی لی جائے گی ۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 29 ہزار روپئے تنخواہ دی جائے گی ۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو حضرات تعلیم و تدریس کے پیشہ سے وابستہ ہیں انہیں اولین ترجیح دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے ویب سائیٹ azimpremjifoundation.orgملاحظہ کریں ۔