چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فائل پر دستخط کردئے
ریاست بھر میں تقریبا 2000 ٹیچرس کو ترقی حاصل ہوگی
حیدرآباد 26 جولائی ( سیاست نیوز ) حکومت نے ریاست میں سرکاری ٹیچرس کی ترقیوں کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹیچرس کی ترقیوں سے متعلق فائل پر دستخط کردی ہے ۔ اس تناظر میں جلد ایس جی ٹیز اور اسکول اسسٹنٹس کو ترقی دی جائے گی ۔ آئندہ دو دن میں شیڈول جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔ سرکاری سطح پر اس پیشرفت کے بعد ریاست بھر میں تقریبا 2000 ٹیچرس کو ترقی کے امکانات ہیں ۔ اسکول اسسٹنٹس کو گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ گذشتہ سال تقریبا 1500 اسکول اسسٹنٹس کو ترقی دی گئی تھی ۔ چند وجوہات کی بناء پر ملٹی زون II میں تقریبا 750 گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس کی جائیدادیں مخلوعہ رہ گئی ۔ اسکول اسسٹنٹس کو ان عہدوں پر ترقی دی جائے گی ۔ ٹیچرس اس کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں جس کی فائل کو منظوری دی گئی ۔ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس جائیدادوں پر ترقی کے بعد خالی ہونے والی اسکول اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر ایس جی ٹیز کو ترقی دے کر بھرتی کی جائے گی ۔ اس طرح DSC-2012 کے بعد پی ای ٹی ( PET ) اور لینگویج پنڈتس کو بھی اپ گریڈ کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کے 800 امیدوار ہیں جنہیں ترقی دینے کی بھی حکومت سے منظوری ملنے کی اطلاعات ہیں ۔جملہ دو ہزار ٹیچرس کو ترقی ملنے کے امکانات ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عمل 30 جون تک مخلوعہ جائیدادوں کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ کئی ایسے اسکولس ہیں جہاں ریگولر ہیڈ ماسٹرس نہیں ہیں ۔ اس قلت کو دور کرنے کیلئے حکومت ترقی کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔۔ 2