20 ستمبر تا 21 اکتوبر درخواستوں کی وصولی ،20 تا 30 نومبر آن لائن امتحان
حیدرآباد۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے ٹیچرس ریکروٹمنٹ ٹسٹ (TRT) نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری، مقامی اداروں کے اسکولس میں اسکولی اسسٹنٹ۔ سکنڈری گریڈ ٹیچرس، لینگویج پنڈت، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کی 5089 جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ 20 ستمبر سے آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگا جو آئندہ ماہ 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 20 تا 30 نومبر کے درمیان آن لائن میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع رنگاریڈی، میدک، سنگاریڈی، محبوب نگر، نلگنڈہ، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، ورنگل اور کھمم ٹاؤن میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ جملہ 5089 جائیدادوں میں اسکول اسسٹنٹ کی 1739 لینگویج پنڈت کی 611 فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی 164 سکنڈری گریڈ ٹیچر کی 2575 جائیدادیں شامل ہیں۔ بی ایڈ، ڈیڈ، بی پی ای ڈی کوالیفائی کرنے والے امیدوار جن کی عمر 18 تا 44 سال کے درمیان میں ہو وہ آن لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں کمپیوٹر کی بنیاد پر امتحان منعقد ہوگا۔ درخواست فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے https://schooledu.telangana.gov.in پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ن