حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) اسکول ٹیچر محترمہ رضیہ بیگم کے فرزند محمد نظام الدین جو یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے بحفاظت یوکرین سے وطن واپس ہوگئے ہیں۔ ان کی بحفاظت واپسی پر والدین نے راحت کی سانس لی ۔ واضح رہے کہ سرکاری اسکول کی ٹیچر محترمہ رضیہ بیگم نے پہلے کورونا لاک ڈاون میں اسکوٹر پر 1400 کیلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے اپنے فرزند کو گھر واپس لائی تھیں۔ ان کے اس سفر کی سارے ملک میں شہرت ہوئی تھی ۔ لاک ڈاون کے بعد نظام الدین یوکرین گئے تھے ۔