٭ چینائی میں ایک 15 سالہ اسکولی طالب علم بتایا جاتا ہے کہ اُس نے ٹیچر کی مار برداشت نہ کرسکا اور اُس کی ایک آنکھ کی بینائی جاتی رہی۔ لڑکے کی ماں نے بتایا کہ ٹیچر نے اُس کے بیٹے کے سر پر مارا۔ اسکول سے واپس ہونے کے بعد وہ مسلسل سرد درد کی شکایت کرتا رہا اور اُسی روز سے اُس کی آنکھ میں تکلیف ہونے لگی۔ تب سے وہ اسکول نہیں جاسکا ہے۔ اُس کی بائیں آنکھ سوجھ گئی اور اُس نے مزید تکلیف کی شکایت کی جس پر اُسے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا۔ 15 سالہ لڑکا اب ایک آنکھ سے نہیں دیکھ پارہا ہے۔