ٹیچر کے شاگردوں کے ساتھ جنسی تعلقات

   

لندن: برطانوی شہر مانچسٹر کی ایک عدالت نے ایک منفرد کیس کی سماعت شروع کی ہے۔ اس کس کی اہم ملزمہ 30سالہ ریبیکا جوانس نامی انگلش ٹیچر ہے جن کے اپنے دو شاگردوں جن کی عمریں پندرہ سال کے لگ بھگ ہیں کے ساتھ غیرقانونی تعلقات قائم رہے ہیں۔ یہ خاتون ان میں سے ایک لڑکے کے سا تھ تعلق کے دوران حاملہ بھی ہوئی جس کی ایک بچی پیدا ہوئی۔جوائنس کو کچھ عرصہ قبل ایک پندرہ سالہ شاگرد کے ساتھ غیرقانونی تعلقات کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس کی ضمانت ہوئی تواس نے ایک دوسرے لڑکے کے ساتھ خفیہ معاشقہ چلایا جس سے اس کی ایک بچی بھی ہوگئی۔اب اس خاتون کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔اب اس پر چھ مختلف نوعیت کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔