جئے پور : راجستھان میں ایک ہندو انتہا پسند ٹیچر نے اپنے واٹر کولر سے پانی پینے پر دلت طالبعلم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا یا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے شہر بھارت پور کے سرکاری اسکول میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق طالبعلم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسکول میں پینے کا پانی ختم ہوگیا تھا جس کے باعث اس نے اور اس کے دوستوں نے پیاس لگنے پر استاد کے واٹر کولر سے پانی کو اپنی بوتلوں میں بھر لیا جس پر ٹیچر نے غصے میںآکرانہیںتشددکانشانہ بنایا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ طالبعلم کے والدین اور دلت طبقہ کے افراد نے اسکول پر حملہ کیا اور ٹیچر گنگا رام گجر کیخلاف احتجاج بھی کیا۔ طالبعلم کے بھائی نے استاد کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ ساتویں جماعت کے طالبعلم کا طبی معائنہ کروا لیا گیا اور استاد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔