ٹیچمین نے حیران کردیا

   

سنسنانی ۔سوئٹزرلینڈ کی وائلڈ کارڈ جل ٹیچمین نے درجہ بندی میں خود سے بہتر مقام پر فائزٹوکیو اولمپک گیمز کی چمپئن ہم وطن بیلنڈا بینک کوحیران کرتے ہوئے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ نمبر 5 سیڈ چیک جمہوریہ کیرولینا پلسکووا سے ہوگا جنہیں ساپین کی پولا بڈوسا دائیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے سبکدوش ہونے کے بعد پیش قدمی کا موقع ملا۔کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 76 ٹیچ مین نے دسویں سیڈ بینک کو 6-3 ، 6-2 سے شکست دیکران کے نو میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے صرف 71 منٹ کی محنت کی۔اس فتح نے ٹیچمین کے لیے ایک شاندار ہفتہ جاری رکھا ، جنہوں نے ٹورنمنٹ کے راؤنڈ 16 میں عالمی نمبر 2 نومی اوساکا کو شکست دیکر اپنے کیریئر کی بہترین جیت حاصل کی۔بینسک کے خلاف ، ٹیچ مین اپنے پہلے سروس گیم میں 0-40 سے نیچے تھیں لیکن اسے وہاں سے مکمل طور پرمقابلے کو موڑ دیا۔ اپنے پہلے سروس پوائنٹس کا 84 فیصد جیتا۔ ٹیچمین رواں ایونٹ میں مسلسل چوتھی غیر سیڈ فائنلسٹ بننے کی سمت گامزن ہیں۔ٹیچ مین نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ مجھے شروع سے ہی اچھا لگا۔ میں نے اچھی سروس کی۔ٹیچمین کا اگلا مقابلہ سیمی فائنل میں نمبر 5 سیڈ کیرولینا پلاسکووا سے ہوگا۔ یہ دونوں کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا۔ اس سال کی ومبلڈن رنر اپ پلیسکووا سیمی فائنل میں اس وقت پہنچی جب اسپین کی پولا بڈوسا دائیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے مقابلے سے سبکدوش ہوئی جبکہ پلسکووا 7-5 ، 2-0 سے آگے تھی۔سرفہرست ایشلی بارٹی سال کے چھٹے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جہاں انکا مقابلہ کربر سے ہوگا۔