حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ریاست کے تمام سرکاری و خانگی اسکولس و کالجس کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو لازمی طور پر کورونا ویکسنیشن کے دو ڈوز لینے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا صرف ٹیکہ سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ایسے میں تعلیمی اداروں کے عملے پر ذمہ داری ہے کہ وہ لاپرواہی یا غفلت سے کام نہ لیں ۔ بلکہ ٹیکہ لینے پر خصوصی توجہ دیں ۔ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس پر زور دیا کہ وہ اسکولس اور کالجس کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ کو کورونا ٹیکہ کے دو ڈوز لینے کو لازمی کریں ۔ اسکولس و کالجس میں طلبہ کو کسی بھی مصیبت سے بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کریں ۔ کوویڈ 19 کے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل آوری کریں ۔ اسٹاف اور طلبہ کیلئے ماسک کو لازمی قرار دیں اور سماجی دوری برقرار رکھیں ۔ تعلیمی اداروں میں صاف صفائی کا خاص انتظام کریں ۔ 18 سال عمر مکمل کرنے والے طلبہ کو کورونا ٹیکہ دینے کے خصوصی انتظامات کریں ۔ طلبہ کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں ۔ کلکٹرس بھی اس کا جائزہ لیتے رہے ۔ ن