ٹیچنگ ہاسپٹلس میں تبادلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری

   

حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ٹیچنگ ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینے والے پروفیسرس، اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے تبادلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کردیئے ہیں۔ ایک ہی مقام پر کم از کم 2 سال سے خدمات انجام دینے والے درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے۔ درخواست گذاروں کو 17 میڈیکل کالجس میں سے ہی انتخاب کرنا ہوگا۔ اس طرح سرکاری میڈیکل کالجس میں تدریسی عملہ کی کمی دور ہوگی۔ ایک ہی پوسٹ کیلئے زیادہ امیدوار ہوں تو سینیاریٹی کی بنیاد پر پوسٹنگ دی جائے گی۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے بتایا کہ 1442 اسسٹنٹ پروفیسرس کے قطعی نتائج عنقریب جاری کئے جائیں گے۔ اس سے قبل اسسٹنٹ پروفیسروں کے تبادلوں کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اندرون ایک ماہ تبادلوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ہریش راؤ نے ڈاکٹرس کو محنت، لگن اور جستجو سے کام کرنے کا مشورہ دیا۔ زیادہ درخواستیں وصول ہونے کی صورت میں نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور دیگر ایمس کی مخلوعہ جائیدادوں کو پیش کیا جائے گا۔ ن