حیدرآباد 23 جون(سیاست نیوز) حکومت نے ڈائرکٹوریٹ میڈیکل ایجوکیشن کے تحت ٹیچنگ ہاسپٹلس میں اسٹاف نرسوں کی 1827 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے ۔ محکمہ فینانس سے احکامات جاری کئے گئے ۔ تلنگانہ میڈیکل ہیلت اینڈ رکروٹمنٹ بورڈ سے راست تقررات ہونگے ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے ٹوئیٹر پر جی او ایم ایس 66 کی نقل پیش کرکے لکھا کہ تلنگانہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ حکومت نے 1827 اسٹاف نرسیس کے راست تقرکا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں حکومت نے وعدہ کے مطابق تقررات شروع کئے ۔ یہ تقررات لوکل کیڈر و روسٹر سسٹم کے مطابق انجام دیئے جائینگے ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسز رکروٹمنٹ بورڈ تقررات کیلئے علحدہ اعلامیہ اور شیڈول جاری کرے گا۔ر