ٹیکساس جیل میں 500 سے زیادہ خواتین قیدی کورونا مثبت

   

واشنگٹن۔ امریکی جنوبی ریاست ٹیکساس کی ایک وفاقی جیل میں کورونا متاثرین کی تعداد چہارشنبہ کے روز بڑھ کر 510 ہوگئی۔بیورو آف پریزنس نے اطلاع دی ہے کہ ٹیکساس کے پانچویں بڑے شہر فورٹ ورتھ میں واقع وفاقی جیل کارسویل میں 500 خواتین قیدی کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئیں ہیں۔ تین ہفتے پہلے ہی جیل میں صرف تین کورونا معاملات تھے ۔ وائرس سے متعلق پہلی موت اپریل میں ہوئی تھی اور دوسری 12 جولائی کو۔مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ جیل میں بہت سی خواتین قیدی جسمانی اور دماغی صحت سے متعلق مسائل سے دوچار ہیں۔ فی الحال اس جیل میں تقریبا 1 1357 قیدی ہیں۔