ٹیکساس حملہ آور کو جرم کے ارتکاب سے قبل ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں سات افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کو یہ خونریز واقعہ انجام دینے سے قبل ملازمت سے برطرف کردیا گیاتھا ۔ لاء انفورسمنٹ عہدیداروں نے پیر کے روز یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر اوڈیسا پولیس سربراہ مائیکل گرکے نے کہا کہ جس شخص نے سات افراد کو ہلاک کیا ہے ، اس نے جرنی آئیل فیلڈ سرویسس میں مختصر مدت کیلئے ملازمت کی تھی لیکن اسکے آجر نے اسے ملازمت سے برخاست کردیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد آجر اور ملازم دونوں (مجرم) نے پولیس میں اس کی ملازمت سے برخاستگی کے بعد پیدا ہوئے تنازعہ سے متعلق شکایت درج کروائی تھی ۔