ٹیکساس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مردہ پائے گئے

   

بلنکارڈ (یو ایس) ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی ٹیکساس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بشمول 15 ماہ کا نوزائیدہ بچہ اپنے مکان میں مردہ پائے گئے۔ پوک کاؤنٹی کے شیریف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہیکہ دو مرد مکان کے اندر جبکہ دو خواتین اور نوزائیدہ بچہ مکان کے باہر مردہ پائے گئے۔ مرد و خواتین کی شناخت ہوچکی ہے تاہم نوزائیدہ کی شناخت کو چند نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر مخفی رکھا گیا ہے۔ پولیس کو مقام واردات سے ایک پستول بھی ملی ہے تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس اس معاملہ کی قتل اور اجتماعی خودکشی دونوں زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔