ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

   

ٹیکساس، 8 جولائی (یو این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔ ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے ، بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 نعشیں برآمد ہوئیں۔ سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتہ 27 لڑکیوں اور کونسلرز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 10سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتہ ہے، لاپتہ درجنوں افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹرز، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

نیپال میں سیلاب سے
18 افراد لاپتہ
کھٹمنڈو، 8 جولائی (یو این آئی) شمالی نیپال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد منگل کی صبح کم از کم 18 افراد لاپتہ ہوگئے۔ رسووا ضلع کے پولیس انسپکٹر کرشنا دھیتال نے چین کی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ راسووا گڑھی بارڈر پوائنٹ پر سیلاب آنے سے کم از کم 18افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر افراد سرحد کے قریب ایک خشک بندرگاہ پر کام کر رہے تھے ۔

اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر سرچ آپریشن جاری ہے جس حوالے سے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی چند گھنٹوں میں کئی فٹ بلند ہو گیا تھا جس کی وجہ موسمی دباؤ اور مسلسل بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے باقی علاقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے جس کے پیش نظر ریاست کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔