ٹیکساس ۔ 7 جولائی (ایجنسیز) امریکی ریاست ٹیکساس اس وقت طوفانی بارش اور سیلاب میں گِھرا ہوا ہے، ایسے میں امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ نے عوام میں غم و غصہ بڑھا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش گزشتہ 4 دنوں سے جاری ہے۔ ایسے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر میلانیا ٹرمپ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا جو انہیں مہنگا پڑ گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں ٹیکساس کے والدین کے لیے میرا دل شدید غم میں ہے۔ آپ لوگ میری دعاؤں میں ہیں اور آپ کو اس مشکل وقت میں طاقت، راحت اور سکون نصیب ہو۔