ٹیکساس میں غیر قانونی تارکین وطن کا متنازعہ قانون منظور

   

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف انتہائی متنازعہ قانون سازی کر لی گئی۔ ریاست ٹیکساس کے گورنر ایبٹ نے متنازعہ بل پر دستخط کر دیئے، غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف قانون اگلے سال نافذ ہو گا۔ مذکورہ بل کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس کو غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کرنے کا حق دے دیا گیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف انتہائی متنازعہ قانون سازی کی گئی ہے۔ مجرم کو 6 ماہ جیل، 2 ہزار ڈالرز جرمانہ ہو گا، غلطی دہرانے پر 20 سال تک قید کی سزا ہو گی۔ نئی قانون سازی کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو واپس اس ملک بھیجا جائے گا جہاں سے وہ آئے ہوں گے۔ قانون سازی پر ڈیموکریٹس نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون ہسپانوی اور لاطینی شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کو ہوا دے گا۔