آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری جمعیت جائے وقوعہ پر پہنچی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ فائرنگ کے بعد گریٹ ہلز اور کریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں ہیں اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں نامعلوم مسلح شخص نے سپر مارکیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
