ٹیکساس میں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی شناخت

   

Ferty9 Clinic

ہیوسٹن، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس کے اوڈیسا میں فائرنگ کرکے سات افراد کو قتل کرنے والے مسلح شخص کی پولیس نے شناخت کر لی ہے ۔ اوڈیسا پولیس محکمہ نے اتوار کو فیس بک پر دیئے پیغام میں کہا کہ اوڈیسا میں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی شناخت اوڈیسا کے 36 سالہ آرون اٹور کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اور کوئی معلومات نہیں دی ہے اور یہ بھی نہیں پتہ چل سکا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے مسلح شخص کا کیا مقصد تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کر نے والے ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ انچارج کرسٹوفر کمبس نے کہا‘‘’ ہم اس بات کو یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ اس واقعہ کا داخلی یا بین الاقوامی دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے ’’۔ سٹی آف ا وڈیسا مواصلات کے ڈائرکٹر ڈیون سانچیز کے بیان کے مطابق اتوار کی صبح مڈلینڈ میموریل ہاسپٹل میں ایک اور شخص کی موت ہو گئی اور اب تک اس واقعہ میں مسلح شخص سمیت 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔