ٹیکساس میں مشتبہ شخص نے 3 پولیس اہلکاروں کو گولی مار ی

   

واشنگٹن: امریکہ کے ٹیکساس شہر ہیوسٹن کے قریب تنازعے میں ایک مشتبہ شخص تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ (ایچ پی ڈی) نے یہ اطلاع دی۔ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو ٹویٹر پر کہا ‘‘ایک مشتبہ شخص میک گووین سینٹ کے 2100 بلاک میں تین پولیس افسران کو گولی مارنے کے بعد سفید مرسڈیز میں فرار ہو گیا اور اس کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے میں نہ آئیں’’۔تازہ ترین معلومات دیتے ہوئے ایچ پی ڈی نے کہا کہ پولیس کمانڈر اس اسپتال میں ہیں جہاں پولیس اہلکاروں کو گولی لگنے کے بعد لے جایا گیا ہے ۔ تینوں اہلکاروں کی حالت فی الحال مستحکم ہے ۔ایچ پی ڈی نے کہا کہ ہیوسٹن پولیس چیف ٹرائے فنر میموریل ہرمن اسپتال پہنچنے کے بعد اس معاملے پر مزید معلومات فراہم کریں گے ۔