وکٹوریہ (امریکہ)10ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ٹیکساس میں ایک چھوٹا کارگو طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ کی موت واقع ہوگئی ۔وفاقی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے مطابق دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارہ کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ وکٹوریہ کے شمال میں ایک میدان میں طیارہ کا ملبہ دستیاب ہوا ہے ۔