ٹیکساس کا اسکول جہاں کم عمر مائیں اپنے بچے ساتھ لاتی ہیں

   

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ایسا اسکول ہے جہاں کم عمر طالبات اپنے بچوں کو ساتھ لا سکتی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسکول کی ایک 17 برس کی طالبہ یاویزی الواراڈو نے بتایا کہ صبح جلدی اْٹھنا پڑتا ہے کیونکہ صرف خود ہی نہیں بلکہ اپنی ایک سال کی بیٹی کامیلا کو بھی تیار کرنا ہوتا ہے یاویزی کے ساتھ صبح سویرے اسکول بس میں اْس کی بیٹی کامیلا بھی سفر کرتی ہیں۔ٹیکساس کی کم عمر طالبہ نے بتایا کہ ’صبح جب جاگتی ہوں تو اْس کے ڈائپرز، وائپس، دودھ اور کپڑے تیار کرتی ہوں کیونکہ وہاں اس کو تبدیل کرانا بھی پڑ جاتے ہیں۔‘اسکول بس میں چھوٹے بچوں کے لیے حفاظتی سیٹس ہیںجو اپنی نوجوان ماؤں کے ساتھ لنکن پارک ہائی اسکول تک سفر کرتے ہیں۔