ٹیکساس کی تنظیم کیلئے ہندوستانی امریکی کی بطور صدر تقرری

,

   

ہوسٹن ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی انجینئر سنجے راما بھدرن کو ایک غیرمنفعت بخش تنظیم ٹیکساس لائیشیم کا صدر مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹیکساس میں آئندہ نسل کے قائدین کو تیار کرنا ہے۔ سنجے اس عہدہ پر مقرر کئے جانے والے پہلے امیگرنٹ ہیں۔ انہیں ٹیکساس لائیشیم 2019ء کے صدر کے عہدہ کا حلف ٹیکساس کے ایوان نمائندگان میں دلایا گیا۔ سنجے پہلے ہندوستانی تارک وطن ہیں جنہیں اس عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔