واشنگٹن ۔ 24 مارچ (ایجنسیز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ پورٹ آرتھر کے علاقے میں واقع ویلیرو آئل ریفائنری میں پیش آیا۔دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہیکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ تاہم واقعہ کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی تنصیبات پہلے ہی حساس صورتحال کا شکار ہیں، جس کے باعث اس قسم کے حادثات پر عالمی توجہ مرکوز ہو رہی ہے۔