ٹیکساس : امریکہ کی ٹیکساس ریاست کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کو مواخذے کی کارروائی کے بعد بدعنوانی کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے ۔بی بی سی نے اتوار کو بتایا کہ پیکسٹن کے معاملے نے امریکی ریاست پر حکومت کرنے والے ریپبلکنز کو تقسیم کر دیا تھا۔سابق صدر ٹرمپ کے اتحادی پیکسٹن مئی میں معطل کیے جانے کے بعد اپنے عہدے پر دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔