ٹیکساس کے تاریخی ہوٹل میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

   

نیویارک: ٹیکساس کے ایک تاریخی ہوٹل میں پیر کو ہوئے دھماکے میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔فورٹ ورتھ میں واقعے اس ہوٹل میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک پوری دیوار اور دروازے بیس منزلہ ہوٹل کے سامنے سڑک پر جاگرے۔ حکام کا کہناہے کہ بہت سے افراد تہہ خانے میں پھنس گئے تھے۔ پندرہ افراد کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ چھ دیگر کی حالت ‘نیم نازک’ ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ دھماکہ مشہور سینڈ مین سگنیچر ہوٹل میں ہوا۔ اس وقت ہوٹل کے دو درجن سے زیادہ کمروں میں مہمان موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خیال میں یہ دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔