ٹیکساس کے پارکنگ لاٹ میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک

   

آسٹن : /12 اگست (ایجنسیز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک شاپنگ سنٹر کے پارکنگ لاٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس چیف لیزاڈیوس نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہوا ۔ ایک گاڑی چرا کر تباہ کی اور پھر دوسری گاڑی پر قبضہ کرلیا ۔ فائرنگ میں ایک بالغ اور ایک بچہ موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور بالغ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ آسٹن ۔ ٹریوس کا نٹی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ایک شخص کو معمولی زخم آئے جو اس واقعہ سے براہ راست متعلق نہیں تھے اور ایک اور فرد کو جسمانی چوٹ کے بجائے طبی مسئلہ کے باعث علاج فراہم کیا گیا ۔ پولیس چیف نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹن کیلئے نہایت افسوسناک دن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقتولین کی شناخت فی الحال جاری نہیں کی گئی ۔