ٹیکساس کے ’’گن قانون ‘‘ نے عقیدتمندوں کی جان بچائی : ٹرمپ

   

ہوسٹن ۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکساس میں جو ’گن قانون ‘ہے اُسی نے چرچ پر کئے گئے حملے میں کئی جانیں بچائی ہیں کیونکہ چرچ میں موجود سکیورٹی آفیسرس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز فورٹ ورتھ نامی مضافاتی علاقہ کے ایک چرچ پر حملہ کیا گیا تھا جو امریکہ میں کسی بھی مذہبی مقام پر کیا جانے والا تازہ ترین حملہ ہے ۔ اُس وقت چرچ میں 242 افراد موجود تھے لیکن سکیورٹی گارڈس ؍ آفیسرس نے چند سکینڈس میں حملہ آوروں کا کام تمام کردیا ۔ ٹیکساس میں ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے والے قانون نے ہی چرچ میں موجود عقیدتمندوں کی جان بچائی اور سکیورٹی آفیسرس کو بھی ہیرو بنادیا۔