ٹیکسوں کے ذریعہ حکومت کو 43.864 کروڑ روپئے کی آمدنی

   

قرضوں سے مزید 20ہزار کروڑ کا حصول ، تاحال 6,775.50 کروڑ روپئے سود ادائیگی
حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سال 2021-22 کے بجٹ میں تجویز کردہ بجٹ کی 30 فیصد آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ جاریہ سال اگست تک 5 ماہ کے دوران سرکاری خزانہ مختلف صورتو ں میں 64,826 کروڑ روپئے جمع ہوئے ہیں جس کا کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ( کاگ) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ۔ ریاست کے 2.21 لاکھ کروڑ روپئے کے مجموعی بجٹ میں 29.24 فیصد آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال یہی وقت تک 31.62 فیصد آمدنی حاصل ہوئی تھی ۔ اس سال ٹیکسوں سے 43,864 کروڑ اور 20 ہزار کروڑ روپئے سے زائد رقم قرض کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے ۔ تجویز کردہ بجٹ میں 1.76 لاکھ کرور کی آمدنی میں 5 ماہ کے دوران 25 فیصد آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ گذشتہ اگست کے اوآخر تک ٹیکسوں سے 21.86 فیصد آمدنی حاصل ہوئی تھی ۔ جاریہ سال حکومت نے قرض حاصل کرنے کی بجٹ میں جو تجویز پیش کی اس میں 50 فیصد قرض صرف 5 ماہ میں حاصل کرلیا گیا ہے ۔ کاگ رپورٹ کے لحاظ سے اگست تک 20,941.84 کروڑ روپئے حاصل کیا گیا ہے ۔ جاریہ سال حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے دوران 45 ہزار کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس میں 46 فیصد قرض ان پانچ مہینوں میں حاصل کرلیا گیا ہے ۔ کورونا کے پیش نظر گذشتہ سال یہی وقت تک تجویز کردہ بجٹ میں 74.47فیصد قرض حاصل کیا گیا تھا ۔ ابھی تک حاصل کردہ قرض پر 6.775.50 کروڑ روپئے سود ادا کیا گیا ہے ، کاگ رپورٹ سے اس کا پتہ چلا ہے ۔ ’’ ن ‘‘