تھانے : مہاراشٹرا کے تھانے میں ایک 25 سالہ ٹیکسی ڈرائیور فیصل عثمان خان نے دعویٰ کیا ہیکہ اسے تین افراد نے مار پیٹ کی اور جئے شری رام بولنے پر مجبور کیا جبکہ اس نے ان کی اسکوٹر کیلئے راستہ نہیں چھوڑا تھا کیونکہ اس کی کار فیل ہوگئی تھی۔ عثمان ابتداء میں پولیس سے رجوع ہوا اور بعد میں دعویٰ کیا کہ اسے مذہب کی بناء نشانہ بنایا گیا۔ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
لدھیانہ کی جیل میں جھڑپ ، 1ہلاک
لدھیانہ ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) لدھیانہ میں گینگسٹرس کے دو گروہوں کے درمیان آج جھڑپ کے نتیجہ میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا اور 35 دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس کو فائرنگ پر مجبور ہونا پڑا۔
