ٹیکس ادا کئے بغیر چلائی جانے والی 20 ٹورسٹ بسیں ضبط

   

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹیکس ادا کئے بغیر چلائی جانے والی آندھراپردیش کی ٹراویل کمپنی کی 15 ٹورسٹ بسوں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاویری ٹراویل کمپنی کی بسیں ٹیکس ادا کئے بغیر چلائی جارہی تھیں ۔ نلگنڈہ میں واقع چیک پوسٹ پر انچارج ایم وی آئی رگھونندن راؤ نے بسوں کو روک کر تنقیح کی جس پر ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر گاڑیاں چلانے کا پتہ چل گیا۔ بعدازاں انچارج ایم وی آئی نے بتایا کہ بسوں کے سہ ماہی ٹیکس کی ادائیگی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوگئی اور ٹیکس ادا کئے بغیر بسیں چلائی جارہی تھیں جس پر ان کو ضبط کرلیا گیا۔ چیک پوسٹ پر 8 اور حیدرآباد میں 7 بسوں کو ضبط کرلیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان بسوں کے 20 لاکھ روپئے ٹیکس واجب الادا ہے ۔