ٹیکس بڑھنے سے پٹرول ڈیزل تقریباً ڈھائی روپے مہنگا

   

نئی دہلی، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بجٹ میں حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر دو دو روپے ٹیکس بڑھانے سے ہفتہ کو ان کی قیمتیں تقریباً ڈھائی روپے بڑھ گئیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 2.45 روپے بڑھ کر 72.96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا، اور یہ 8 مئی کے بعد قیمت کی سب سے اونچی سطح ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کاررپوریشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہاں ڈیزل بھی 2.36 روپے مہنگا ہوکر 66.69 روپے فی لیٹر ہو گیا جو چار مئی کے بعد سب سے اونچی قیمت ہے ۔حکومت نے پٹرول ڈیزل پر اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی ایک ایک روپے اور سڑک اور بنیادی انفرا سٹرکچر ذیلی ٹیکس ایک ایک روپے بڑھا ہے ۔