ٹیکس میں تخفیف،بی سی سی آئی اور آئی سی سی میں رسہ کشی

   

نئی دہلی ۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں ہونے والے گلوبل ایونٹس کے دوران ٹیکس میں چھوٹ کے معاملے پر آئی سی سی اور بی سی سی میں رسہ کشی سخت ہوگئی ہے۔گورننگ باڈی کا موقف ہے کہ ٹیکس میں تخفیف نہ ملنے پر ہندوستان کو دی جانے والی رقم میں سے منہا کرلی جائے جبکہ بی سی سی آئی نے اس بارے میں برطانوی قانونی فرم سے مدد کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ششانک منوہر کی زیرسربراہی گورننگ باڈی کی خواہش ہے کہ اسے ہندوستان میں کھیلے جانے والے تمام گلوبل ایونٹس کے دوران ٹیکس کے عوض مکمل رعایت ملنی چاہئے کیونکہ 2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ٹیکس کی رقم سے دست کشی کا بدستور انتظارکیا جا رہا ہے اور آئی سی سی حکام اس رقم کو سالانہ شیئر سے منہا کرنا چاہتے ہیں۔