منیلا: امرا کی جانب سے ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر فلپائن کے صدر روڈریگو دو تیرتے نے حکم دیا کہ قیمتی گاڑیاں لوہے کے پٹوں والے ٹریکٹرز کے ذریعے ناکارہ بنا دی جائیں۔ انہوں نے یہ سارا عمل براہ راست ٹی وی سے بھی دکھائے جانے کا حکم دیا۔خلیجی ویب سائٹ نے الرجل میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر کے حکم پر 10 لاکھ یورو مالیت کی 34 لگڑری گاڑیوں کو ناکارہ بنا دیا گیا اور براہ راست اس عمل کو ٹی وی پر دکھایا گیا۔میگزین کے مطابق فلپائن کے صدر نے صرف حکم ہی جاری نہیں کیا بلکہ بذات خود سارے عمل کی نگرانی کر کے اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا۔