ٹیکس کی ایمانداری سے ادائیگی پر دی گئی رعایت کا غلط استعمال

   

جی ایس ٹی چوری سے کروڑہا روپیوں کا غبن ، آڈیٹر اور دیگر کے خلاف مقدمات
حیدرآباد : /3 ڈسمبر (سیاست نیوز) وقت پر ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو دی جانے والی رعایت کا غلط استعمال ہونے لگا ہے ۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس رعایت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو ہڑپنے والے افراد کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی پولیس نے حالیہ دنوں گرفتار کرلیا ہے ۔ فرضی دستاویزات اور کاغذی کمپنیوں کے ذریعہ کروڑہا روپئے حاصل کرلئے گئے ۔ دونوں تلگو ریاستوں میں اس دھوکہ دیہی کے بڑے ریاکٹ کا پتہ چلایا گیا ۔ جی ایس ٹی عہدیداروں نے پتہ ظاہر کرتے ہوئے مسئلہ کو پولیس سے رجوع اور تحقیقات کے دوران حیرت انگیز انکشافات ہوئے ۔ کاغذی ۔ خیالی کمپنیوں کو تیار کرتے ہوئے نقلی ان وائز تیار کرتے ہوئے جی ایس ٹی آفس میں پیش کیا جاتا ہے اور کروڑہا روپئے رعایت حاصل کرلی جارہی ہے ۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد اور گنٹور میں(20) فرضی کمپنیاں تیار کرتے ہوئے 260 کروڑ روپئے کے ان وائز پیش (داخل) کرتے ہوئے (31) کروڑ جی ایس ٹی رعایت کو حاصل کرنے والا آڈیٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ حیدرآباد میں ایک کمپنی قائم کرتے ہوئے (86) لاکھ حاصل کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے ساکن ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے جی ایس ٹی انپوٹ ٹیکس کریڈیٹ کے طریقہ کار کا سنجیدگی سے مشاہدہ کیا ۔ ٹیکس کی ادائیگی میں دی جانے والی رعایت کو حاصل کرنے کیلئے اس نے دیڑھ سال قبل کاغذی کارروائی پر (20) کمپنیاں تیار کیں اور ان کمپنیوں کو رجسٹرار آف کمپنیز میں درج کروایا ۔ بنک تفصیلات اور جی ایس ٹی کی مکمل جانچ و تحقیق کے بعد اس آڈییٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ع