ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پلیٹ فارمز پر ’فیک نیوز‘

   

برلن: ایک تازہ مطالعے میں یہ سامنے آیا ہے کہ گوگل اور ایمازون جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پلیٹ فارمز پر ایسی کمپنیاں بھی اشتہاری مہمات چلا رہی ہیں، جو جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث رہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اشتہاری مہمات سے وصول آمدنی میں سے 25 ملین ڈالر تک کی رقوم ایسی ویب سائٹس تک پہنچ رہی ہیں، جو فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گوگل، ایمازون اور اوپن ایکس ہی 95 فیصد رقوم کی منتقلی کا ذریعہ بنتی ہیں۔