ٹیکنیکل ٹیچرس سرٹیفکیٹ کے آج سے تھیوری امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 42 روزہ ٹی ٹی سی سمر ٹریننگ کورس کرنے والے امیدواروں کیلئے ٹیکنیکل ٹیچرس سرٹیفکیٹ (لوور گریڈ) ’تھیوری امتحانات 27 اگست سے منعقد کئے جائیں گے۔ یہ امتحان حیدرآباد، ورنگل، نظام آباد، نلگنڈہ اور کریم نگر سنٹرس پر منعقد ہوگا۔ ایجوکیشنل سائیکالوجی اور اسکول ایڈمنسٹریشن کا امتحان 11 تا ایک بجے دن منعقد ہوگا۔ میتھڈس آف ٹیچنگ (جنرل) 2 تا 3 بجے دن اور میتھڈس آف ٹیچنگ (اسپیشل) سہ پہر 3 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا۔ امیدوار ویب سائیٹ www.bsetelangana.gov.in سے بھی ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔