ٹیکہ اندازی سنٹر میں سینٹائیز کی تقسیم

   

نظام آباد : وظیفہ یاب ملازمین سکریٹری کے رام موہن رائو نے بتایا کہ تلنگانہ آل پنشرس اینڈ ریٹائرڈ اسوسی ایشن کے صدر دتتو رائو کی قیادت میں وظیفہ یاب ملازمین کی جانب سے ویلنس سنٹر میں سینی ٹائزر کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ وظیفہ یاب ملازمین اور صحافیوں کی خدمات انجام دینے والے ویلنس سنٹر کوآرڈنیٹر ڈاکٹر کرشنا وینی اور دیگر ڈاکٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے ویلنس سنٹر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کوویڈ کے موقع پرا ن کیلئے سینی ٹائزر کی سربراہی ناگزیر سمجھا جارہاتھا 5 ہزار روپئے مالیت کے سینی ٹائزر کی بوتلیں ان کے حوالے کی گئی ۔