حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دسہرہ تہوار کے ضمن میں اکٹوبر کے مہینہ میں تمام اتواروں کے علاوہ 14، 15 اور 16 اکٹوبر کو کورونا ٹیکہ اندازی مہم کیلئے تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صحت سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ملازمین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ 14 اکٹوبر کو دسہرے کے پیش نظر ٹیکہ اندازی مہم کو تعطیل دی جائے۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ 14 اکٹوبر کو ٹیکہ اندازی مہم میں وقفہ دیا جائے۔ حکومت کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق اکٹوبر میں تمام 5 اتوار یعنی 3، 10، 17،24 اور 31 اکٹوبر کو ٹیکہ اندازی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 14، 15 اور16 اکٹوبر کو تین دن ٹیکہ اندازی کا عمل موقوف رہے گا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں اور ملازمین کو تہواروں کی خوشی میں شامل کرنے کیلئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے لہذا حکومت نے ٹیکہ اندازی کیلئے تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔ر