نئی دہلی: ملک کے کچھ اضلاع میں کوویڈ۔19 کی ٹیکہ کاری کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ان اضلاع کے افسران سے کہا ہیکہ وہ لوگوں کو بیدار کریں اور گھر گھر دستک دیکر ٹیکہ لگانے کی حکمت عملی پر کام کریں۔ یوروپ کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد مودی نے چہارشنبہ کے روز کم ٹیکہ کاری والی ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان اضلاع میں 50 فیصد سے کم لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور بہت کم لوگوں کو دوسری خوراک ملی ہے ۔ ان میں جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹرا، میگھالیہ اور کچھ دوسری ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع شامل ہیں۔
مودی جی 20،ماحولیاتی کانفرنس کے بعد وطن واپس
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی 16ویں G-20 چوٹی کانفرنس اور موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی او پی ۔ 26میں شرکت کرنے کے بعد چہارشنبہ کی صبح وطن واپس لوٹ آئے ۔ اٹلی کے وزیراعظم ماریو ڈراگی کی دعوت پر G-20
چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے 30، 31 اکتوبر کو روم میں تھے۔ اس کے بعد وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی دعوت پر سی اوپی 26 میں شرکت کیلئے یکم ، 2 نومبر کو گلاسگو میں تھے ۔
G-20
میں مودی نے ہندوستان کی جانب سے اپنائے گئے ’ایک پرتھوی ،ایک سوستھ‘ کے نکتہ نظر پر بات کی ۔