ٹیکہ سے محروم طلبہ کو امتحان کی اجازت نہیں ہوگی

   

ڈی آئی ای او کا مدہول دورہ، گورنمنٹ جونئیر کالج کا جائزہ

مدہول: گورنمنٹ جونیر کالج مدہول کا آج ڈی آئی ای او نرمل جادھو پرشورام نے دورہ کرتے ہوئے لکچرارس و انچارچ پرنسپال کو ہدایت کی کہ فوری طور پر طلباء وطلبات کو کویڈویکسین خوراک دلوائیں جو طلباء ویکسین سے محروم رہے تو ان طلباء کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر کنٹراکٹ لکچرارس نے پرشورام ڈی آئی او نرمل کو ایک تحریری یاداشت پیش کرنے ہوئے تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اسی طرح گیسٹ لچکررس نے بھی ان سے مطالبہ کیاکہ تین ماہ گذر چکے ہیں ابھی تک تنخواہ نہیں آئی جس پر انہوں نے کہاکہ ابھی گیسٹ کی تنخواہیں کی منظوری نہیں آئی منظوری آنے پر تنخواہیں جمع کی جائے گی جناب پرشورام نے انچارج پرنسپال وسیم الدین سے کالج کے متعلق معلومات حاصل اور کہاکہ کویڈ کے پیش نظر کالج میں صفائی اور ویکنییشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی کیونکہ ریاست میں اومی کرون کے خدشہ بڑھ رہے ہیں جس کیلئے احتیاط انتہائی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر جناب وسیم الدین جناب شمس الدین این جاکب جی گنگادھر ٹی سرینواس،چاند پاشاہ بی بھاسکر بی نارئینا کے سرنیواس وی سرنیواس عبدالوحید تجمل احمد اظہر الدین و دیگر موجود تھے۔