ٹیکہ لینے کے بعد بھی کوویڈ قواعد پر عمل ضروری : سرینواس گوڑ

   

محبوب نگر۔ مستقر محبوب نگر کے گورنمنٹ بوائز جونیر کالج گراؤنڈ میں ہائی رِسک پرسنس کیلئے کوویڈ ویکسین اسپیشل ڈرائیو کا آج دوپہر ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے افتتاح انجام دیا۔ اس اسپیشل ڈرائیور میں شناخت کردہ رعیتو بازار، ویجیٹبل مارکٹ، میوہ فروش، پھول فروش، چکن اور مٹن کی دکانات میں کام کرنے والے ورکرس، دیگر تجارتی اداروں کے ملازمین کو ویکسین دیئے گئے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ہائی رِسک پرسنس کوویکسین دیا جارہا ہے۔ انہوں نے ویکسین لینے والوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لینے کے بعد غفلت نہ برتیں۔ سماجی فاصلہ اور کوویڈ قواعد کی مکمل پابندی کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر تیجس نند لال پوار ، میونسپل چیرمین نرسمہلو، میونسپل چیرمین نرسمہلو، میونسپل کمشنر پردیپ کمار، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر کرشنا، عوامی نمائندے و عہدیدار موجود تھے۔