ٹیک آف کے بعد انجن میں خرابی ایئر انڈیا کا طیارہ دہلی واپس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 22دسمبر (یو این آئی) ایئر انڈیا کا دہلی سے ممبئی جانے والا ایک طیارہ پیر کی صبح انجن میں خرابی کی وجہ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد دہلی ہوائی اڈے پر واپس آگیا۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 887 دہلی سے ممبئی جا رہی تھی۔ راستے میں تکنیکی مسئلہ پیش آنے کے باعث عملے کے ارکان نے طیارے کو واپس دہلی ہوائی اڈے پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ طیارے کی دہلی میں بحفاظت لینڈنگ ہوئی اور تمام مسافروں کو طیارے سے محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔ انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔