ٹی آرایس مقننہ پارٹی کا ہفتہ کو اجلاس

   

حیدرآباد، 30/اگست (یواین آئی) تلنگانہ راشٹراسمیتی(ٹی آرایس) مقننہ پارٹی کا اجلاس ہفتہ کی شام5بجے پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیاجائے گا۔ ٹی آر ایس کے سربراہ اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں پارٹی کے ارکان اسمبلی،ارکان پارلیمنٹ اور ارکان قانون ساز کونسل بھی خصوصی مدعو ئین کے طور پر شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ریاست میں جاری مختلف ترقیاتی پروگراموں، نئی پنشن اسکیم، قبائلیوں کے لیے زمینوں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔