حیدرآباد، 26/ اگست (یواین آئی) ٹی آرایس کارکنوں نے تلنگانہ پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی کا پتلا نذر آتش کیا۔پارٹی پر نامناسب ریمارکس کا الزام لگاتے ہوئے ٹی آرایس کے کارکنوں کے گروپ نے میڑچل قطب اللہ پور کے سُورارم میں ریونت ریڈی کا پتلانذرآتش کیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عزت نفس جلسہ کے نام پر ریونت ریڈی کامیڈی شو کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقائق کے بغیر لگائے جانے والے الزامات کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ نوٹ کے بدلے ووٹ میں جیل جانے والے ریونت ریڈی کو چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر آئی ٹی کے تارک راما راو کے بارے میں ریمارکس کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔