ٹی آرایس کے پلینری سیشن کیلئے تیاریاں جاری

   

حیدرآباد 23 اکتوبر ( یو این آئی ) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے پلینری سیشن کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔25 اکتوبر کو حیدرآبادکے ہائی ٹیکس میں یہ پلینری سیشن منعقد کیاجائے گا۔ ٹی آرایس کارگذارصدر و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آج ہائی ٹیکس کے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے پارٹی کے اس پلینری سیشن کیلئے ذمہ دار لیڈروں کو مختلف ہدایات دیں۔ اس اجلاس میں ٹی آرایس کے ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 14ہزار منتخب نمائندے شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں ٹی آرایس کے ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 14 ہزار منتخب نمائندے ،پارٹی لیڈران و کارکن شرکت کریں گے ۔پلینری اجلاس میں پارٹی صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔پارٹی صدر کے عہدہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔