شادنگر میں جدید آسرا پنشن اسکیم کارڈس کی تقسیم ، رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کا خطاب
شادنگر ۔ 4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کی ٹی آر ایس واحد حکومت ہے جو غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے، تلنگانہ ریاست کی حکومت مختلف عوامی اسکیمات کو رو بعمل لاتے ہوئے عوام کو بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ چیف منسٹرکے سی آر کی قیادت سے تلنگانہ بھر کی عوام کافی مطمئن ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایل اے شاد نگر وائی انجیا یادو نے جدید منظورہ آسرا پنشن اسکیم تقسیم تقریب بگاریڈی گارڈن شادنگر سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایل اے انجیا یادو نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شادنگر مونسپل کارپوریشن کے تحت نئی امدادی پنشن پر مونسپل ٹاؤن کے منظورہ 1056 مستفیدین کو مبارکباد دی۔ شادنگر بلدیہ کے زیراہتمام منعقدہ آسرا پنشن شناختی کارڈ کی تقسیم کے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے مستحقین کو کارڈز حوالے کئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انجیا یادو نے کہاکہ کانگریس دور حکومت میں 200 روپیے دیا جاتا تھا۔ لیکن تلنگانہ ریاستی حکومت نے اس میں 10 گنا اضافہ کیاہے۔ بیوہ خواتین کو 2016، روپے معذورین کو 3016 پنشن کی رقم دی جا رہی ہے۔ اور پنشن کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کے سی آر حکومت کی قیادت میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا۔ انہوں نے ہر مستحق غریب کو آسرا پنشن دینے کا وعدہ کیا۔ کسی کو بھی مایوس اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس پروگرام میں شادنگر مونسپل چیئرمین کے نریندر، وائس چیئرمین ایم ایس نٹراجن، بلدیہ کونسلرز، بلدیہ کواپشن ممبراں۔ بلدیہ ملازمین اور دیگر موجود تھے۔