ٹی آر ایس ارکان اسمبلی ڈمی ہوگئے ہیں :جگاریڈی

   

حیدرآباد : کانگریس رکن اسمبلی ٹی جگاریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست میں ٹی آر ایس کے تمام ارکان اسمبلی ڈمی ہوگئے ہیں ۔ ریاست میں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی کے کام بھی بروقت نہیں ہورہے ہیں ۔ سنگاریڈی ضلع کے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی بھی سنگور اور مانجرا کے پانی کی منتقلی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سدی پیٹ کی طرح سنگاریڈی میں بھی میڈیکل کالج قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کا ایک بھی انتخابی وعدہ پورہ نہیں ہوا ہے اور عوام کو گمراہ کیا گیا ۔